نوٹ بندي کی وجہ سے خودکشی کرنے والوں اور قطار میں کھڑے لوکوں کی اموات پر
راجیہ سبھا میں انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج اپوزیشن
نے زبردست ہنگامہ کیا اور وقفہ صفر چلنے نہیں دیا۔ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی
کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر کانپور کے پاس پٹنہ- اندور ایکسپریس
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو ایوان میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ارکان
نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔